سجن یونین سی بی اے فیملی پینشنرز کو تنہا نہیں چھوڑے گی،سید ذوالفقارشاہ

جمعرات 28 مارچ 2024 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) سجن یونین سی بی اے فیملی پینشنرز کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ ان خیالات کا اظہار سجن یونین سی بی اے کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ نے فیملی پینشنرز کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یکم جولائی 2010 سے فیملی پینشن کو 50 فیصد سے بڑھاکر75 فیصدکردیا گیا تھا۔کے ایم سی محکمہ ویلفیئر نے یہ اضافہ براہ راست فیملی پینشن میں شامل کرنے کی بجائے جن پینشنرز نے درخواستیں جمع کروائی تھیں صرف ان کی پینشن میں اضافہ شامل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

لیکن انکے اضافے کے بقایا جات تاحال ادا نہیں کیے گئے۔ جبکہ تمام پینشنرز2019 اور 2020 کے پینشنیں اضافے سے بھی محروم ہیں۔اب جبکہ مارچ 2017 تک پینشنرز کے واجبات ادا کردئیے گئے ہیں تو پھر دانستہ طور پر فیملی پینشنرز کے واجبات جوکہ یکم جولائی 2010 سے واجب الادا ہیں توپھر انہیں ان ادائیگیوں میں کیوں شامل نہیں کیا گیا۔اسکی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔ انہوں نے میئر کراچی،میٹروپولیٹن کمشنر سے فیملی پینشنرز کی ادائیگیاں نہ کرنے کی تحقیقات کا مطالبہ ہے۔ انہیں انویسٹ کردہ رقم کے منافع کی ادائیگیوں میں کیوں شامل نہیں کیاگیا۔ جس سے بیوہ پینشنرز میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں