دھماکے کے بعد دہشتگردوں نے ہائی ایس پر اندھا دھند فائرنگ کی،عینی شاہد

گزرتے ہوئے اچانک ایک دھماکہ ہوا، ہم نے خود کو سنبھالا اور غیر ملکیوں کو تحفظ دیا،سکیورٹی گارڈ

جمعہ 19 اپریل 2024 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) کراچی کے علاقے لانڈھی میں جمعہ کی صبح دہشت گردوں نے غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش حملہ کیا، واقعے کے عینی شاہد سکیورٹی گارڈ نے آنکھوں دیکھا احوال بتایا۔واقعہ کے ایک عینی شاہد گارڈ نے بتایا کہ ہم 3 گاڑیوں میں زم زمہ سے نکلے تھے، لانڈھی مانسہرہ کالونی کے قریب زوردار دھماکا ہوا۔

گارڈ نے بتایا کہ دھماکے کے بعد دہشتگردوں نے ہائی ایس پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

سکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ سب سے آگے سکیورٹی کی ہماری گاڑی تھی، پیچھے ہائی ایس میں چار غیر ملکیوں سمیت دیگر افراد بیٹھے تھے۔ اسکے پیچھے تیسری گاڑی فور چونر میں بھی غیر ملکی تھے۔گارڈ نے بتایا کہ گزرتے ہوئے اچانک ایک دھماکہ ہوا، ہم نے خود کو سنبھالا اور غیر ملکیوں کو تحفظ دیا، فورچونر گاڑی کو پیچھے دھکیل کر محفوظ کیا۔واقعہ کے عینی شاہد نے مزید بتایا کہ ہم نے دہشت گردوں کو انگیج کیا، اس دوران پولیس بھی موقع پر پہنچی اور ایک دہشت گرد کو مار گرایا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں