لانڈھی دھماکا: وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان

پولیس کے بر وقت ایکشن اور منظم کارروائی سے دہشت گرد ناکام رہے،ضیا الحسن لنجار

جمعہ 19 اپریل 2024 18:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) وزیرِ داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں ہوئے خودکش دھماکے کے حوالے سے پولیس ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کر دیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پولیس کے بر وقت ایکشن اور منظم کارروائی سے دہشت گرد ناکام رہے، بروقت اقدام سے پولیس کا مورال بلند ہوا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وزیرِ داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے لانڈھی دھماکے کی رپورٹ طلب کی تھی۔انہوں نے ایڈیشنل آئی جی کو واقعے کی جامع تحقیقات کے احکامات جاری کیے تھے۔وزیرِ داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے حکم دیا تھا کہ تحقیقات اور پولیس ایکشن پر مشتمل رپورٹ ارسال کی جائے۔انہوںنے کہا کہ دہشت گرد اور ان کے سہولت کاروں سے متعلق تمام معلومات حاصل کی جائیں، کسی کو امن و امان سبوتاژ کرنے نہیں دیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں