کراچی خودکش دھماکہ، وزیراعلی سندھ نے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی

مراد علی شاہ کی غیر ملکی مہمانوں کی سیکیورٹی پر معمور سکیورٹی کے علاج کا فوری بندوبست کرنے کی ہدایت کردی

جمعہ 19 اپریل 2024 19:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مانسہرہ کالونی میں گاڑی میں دھماکے کی آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق پولیس کی بروقت کارروائی سیغیر ملکی مہمانوں محفوظ رہے صرف ان کا ایک گارڈ زخمی ہوا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ نے غیر ملکی مہمانوں کی سیکیورٹی پر معمور سکیورٹی کے علاج کا فوری بندوبست کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلی سندھ نے آئی جی کو واقعے کی تحقیقات کر کے رپورٹ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ یہ دہشت گرد کون تھے ، کہاں سے آئے تھے اور ان کے سہولت کاروں سمیت تمام معلومات حاصل کی جائے۔ وزیراعلی سندھ نے دھماکے میں استعمال ہونے والے بارود کی بھی تفصیلات معلوم کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں