رینجرز سندھ اور پولیس کی اندرون سندھ کچے کے علاقے میںکارروائیاں ،9 ملزمان گرفتار، اسلحہ بر آبد

جمعہ 19 اپریل 2024 22:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے اندرون سندھ کچے کے علاقے میں ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں نو ملزمان گرفتار کرلئے ۔پاکستان رینجرز(سندھ)اور پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر دو مختلف کاروائیوں کے دوران اندرونِ سندھ ضلع کشمور کے علاقوں گوٹھ غوث بخش بنگواڑ، جاڑو خان بنگواڑاورگوٹھ رئیس حیات اوگاہی سی9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس کی جانب سے خفیہ معلومات کی بنیاد پر گوٹھ غوث بخش بنگواڑاور جاڑو خان بنگواڑ سے انڈس ہائی وے پر رینجرز موبائل پر فائرنگ کرنے، سہولت کاری،ڈکیتی، اغوا برائے تاوان اور دیگر جرائم میں مطلوب ملزما ن مرتضی منگواڑ، ارشاد، ذوالفقار، منظور اور بگی جکھرانی کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی گئی۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران 5 ملزمان غلام شبیر، غلام حسین، خادم، یار محمد اورغلام عباس کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 7 ایم ایم رائفل بمعہ رانڈز، 2 عدد 30 بور پسٹل بمعہ رانڈز، 2عدد میگزین ایس ایم جی بمعہ 5 رانڈز، 9 عدد موبائل فونز اور 2 عدد موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئیں۔جبکہ دوسری کارروائی کے دوران گوٹھ رئیس حیات اوگاہی سے وِشوہ اور عبداللہ عرف مچو بنگلانی گینگ کے لیے سہولت کاری میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیئے پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔عوام ڈاکوں کو پناہ دینے والے عناصر اور دیگر بااثر افراد کی نشاندہی کریں اور سندھ کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے میں سندھ رینجرز کی مدد کے لیے رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے فوری اطلاع دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں