ڈپٹی میئر کراچی کی غیرملکیوں کی گاڑیوں پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

جمعہ 19 اپریل 2024 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے غیرملکیوں کی گاڑیوں پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے حملے پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کے جوانوں نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا، شہر کے امن کو تباہ کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔ ڈپٹی میئر کراچی نے حملے میں زخمی افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کو ہر قسم کی طبی امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں