عوام کو ان کی دہلیز پر ہر ممکن سہولیات فراہم کرنابلاول بھٹو کا ویژن ہے،آصف خان

منگل 23 اپریل 2024 18:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات،کنوینیئرضلع شرقی آصف خان نے کہاہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر ہر ممکن سہولیات فراہم کرنابلاول بھٹو کا ویژن ہے،مفاد عامہ کے تحت 'ب' فارم، ازدواجی حیثیت کی تبدیلی، شناختی کارڈکی منسوخی بوجہ وفات کی سہولت یوسی سطح پرفراہم کردی گئی ہے،شہری اپنی متعلقہ یونین کونسل میں جاکر نادرا کی ان خدمات سے فائدہ اٹھائیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے این اے 235 کی مختلف برادریوں کے وفود ملاقات میں کیا۔وفود نے نادرا سے متعلق مختلف سہولیات یوسی سطح پرفراہم کرنے پران سے اظہارتشکرکیا۔آصف خان کاکہنا تھا کہ عوام کو سہولیات گھر کی دہلیز پر پہنچانا اولین ترجیح ہے،'ب' فارم، ازدواجی حیثیت کی تبدیلی، شناختی کارڈکی منسوخی بوجہ وفات کی سہولت فراہم کرنے کے تحت نادرا کا عملہ ہفتے میں 3دن (پیر،منگل،بدھ) کراچی کی ہر یونین کونسل میں موجود ہواکرے گاشہری اپنی متعلقہ یونین کونسل میں جاکر نادرا کی ان خدمات سے فائدہ اٹھائیں۔

(جاری ہے)

آصف خان کا کہنا تھاکہ این اے 235کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات جاری رکھیں گے،پیپلزپارٹی مفاد عامہ کے جذبے کے تحت عوام کو بنیادی سہولیات گھر کی دہلیز پر پہنچا رہی ہے،کوشش ہے کہ جلد اگلے مرحلے میں پولیس ویری فکیشن، لرنرڈرائیونگ لائسنس، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدیدکی سہولت یوسی سطح پرفراہم کریں،یوسی سطح پر ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس اور کرایہ دار رجسٹریشن کی سہولیات بھی فراہم کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے متعلقہ اداروں سے بات چیت جاری ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں