پاکستانی قوم تمام ممالک سے برابری کی بنیاد پر بہتر تعلقات اور خطے میں پائیدار امن چاہتا ہے ،براہ پاکستان سنی تحریک

عوام اسرائیلی مصنوعات کا مکمل سوشل بائیکاٹ کریں ،پاکستان سنی تحریک کے تحت اسرائیل مخالف دستخطی مہم تیزی سے جاری ہے

منگل 23 اپریل 2024 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم تمام ممالک سے برابری کی بنیاد پر بہتر تعلقات اور خطے میں پائیدار امن چاہتا ہے ،پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے چھپے ہاتھ عوام کے سامنے عیاں کئے جائیں ،دہشتگردی کرنے والے انسانیت کے دشمن استعماری قوتوں کے ایجنٹ اور ملک دشمن ہیں ،دہشتگردوں کے ساتھ کسی بھی قسم کے رحم کی بجائے طاقت سے کچلنا ہوگا ،پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کرنیوالوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے ،پاکستان بنانے کیلئے لازوال قربانیاں دیں اور اس کی سلامتی کیلئے بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،دہشتگرد پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے دشمن ان سے انہی کی زبان میں نمٹنا ہوگا ،کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے سندھ حکومت کے سنجیدہ اور مثبت پالیسیوں کا ساتھ دینگے ،کراچی کی عوام کو کرمنلز سے محفوظ بنانے کیلئے تمام مذہبی وسیاسی جماعتوں کو بھی کردار ادا کرنا چاہیے ،فلسطین میں اسرائیلی ظلم وبربریت کے خلاف مسلم ممالک کو جرأت وبربردباری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ،،فلسطین لہو لہو ہے ہر جگہ نعشیں بارود اور فلسطین کو ملیا میٹ کردیا گیا ہے ،اسرئیل بے لگام گھوڑا ہے اقوام متحدہ ،عالمی عدالت اور سلامتی کونسل اسرئیل کی لگام دینے کیلئے اسرئیل کو طاقت سے روکیں ،فلسطین کے نہتے بھوک وافلاس سے پریشان چھتوں سے محروم عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جائے ،اسن خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ فلسطین کے عوام کی سیاسی وسماجی اور اخلاقی حمایت کرتے رہینگے،حکومت پاکستان کی طرف سے فلسطین کے عوام کیلئے امدادی سامان کی آٹھویں بار بھیجنے کا خیر مقدم کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ عوام اسرائیلی مصنوعات کا مکمل سوشل بائیکاٹ کریں ،پاکستان سنی تحریک کے تحت اسرائیل مخالف دستخطی مہم تیزی سے جاری ہے جس میں اسرائیلی مصنواعات کے بائیکاٹ کیلئے عوام میں شعور بیدار کیا جارہا ہے ،عوام اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرکے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرئیل سے نفرت کا ظہار کریں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں