کی4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

کے فور کا منصوبہ مکمل ہو بھی گیا تو کراچی کو پانی تین سال بعد ہی مل پائیگا کیونکہ موجودہ لائنوں میں مزید پانی لینے کی گنجائش ہی نہیں،واٹرکارپوریشن

بدھ 24 اپریل 2024 18:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کی4 منصوبے سے بھی پانی نہیں مل پائے گا۔فراہمی آب کے لیے شہر میں پانی کی لائنوں میں مزید پانی لینے کی گنجائش نہیں ہے جب کہ واٹر سپلائی کی نئی لائنیں بچھانے کا ٹینڈر تک شروع نہیں ہوا۔ شہر میں نیا واٹر سسٹم لانے کے لیے اگر آج کام شروع ہوا تو 2027 تک تکمیل ہو گی۔

(جاری ہے)

میئر مرتضی وہاب نے کے فور پروجیکٹ میں تاخیر کا ذمہ دار وفاق کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے کی منظوری میں تاخیر کی جاتی ہے لگتا ہے وفاق چاہتا ہے کراچی کو پانی کی ترسیل کا کام کھٹائی میں پڑا رہے تاکہ وہ پوائنٹ اسکورنگ کر سکے کہ پیپلزپارٹی نے کام نہیں کیا۔مرتضی وہاب نے شکوہ کیا کہ لاہور کے لوگوں کے کام ہو جاتے ہیں لیکن بدقسمتی سے کراچی کے معاملات پر وہ تیزی نظر نہیں آتی شہباز شریف لاہور نہیں پاکستان کے وزیراعظم ہیں۔ دوسری جانب واٹربورڈ حکام کا کہنا ہے کے فور کا منصوبہ مکمل ہو بھی گیا تو کراچی کو پانی تین سال بعد ہی مل پائیگا کیونکہ موجودہ لائنوں میں مزید پانی لینے کی گنجائش ہی نہیں تاحال نئی لائنیں بچھانے کا ٹینڈر بھی نہیں ہوا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں