کاروبار کی بندش سے مجموعی طور پر ساڑھے تین ارب روپے کا نقصان ہوا،تاجر رہنماء
لوگوں کو آمد و رفت میں مشکل پیش آئی، تجارت برائے نام ہوسکی، جمیل پراچہ اور محمود حامد کا ردِعمل
بدھ 24 اپریل 2024 20:13
(جاری ہے)
سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل پراچہ نے کہا کہ ایک دن کی بندش کے نتیجے میں کاروباری برادری کو مجموعی طور پر ساڑھے تین ارب روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مقامی انتظامیہ نے شہر کی تمام کلیدی شاہراہوں کو بند کردیا تھا جس کے باعث لوگوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ایم اے جناح روڈ، شاہراہِ قائدین اور شارعِ فیصل کو کنٹینرز لگاکر بند کردیا گیا تھا۔ اس کے نتیجے میں خریداری کے لیے تھوک فروخت کے علاقوں میں جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔جمیل پراچہ نے کہا کاروباری برادری حکومت سے استدعا کرتی ہے کہ اپنے اس قسم کے منصوبوں سے تاجر برادری کو الگ تھلگ رکھے تاکہ انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ایسے اقدامات سے وفاق کی تاجر دوست ٹیکس پالیسی بھی مطلوب نتائج فراہم نہیں کرسکے گی۔آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹری (کراچی چیپٹر)کے صدر محمود حامد نے کہا کہ شاہراہوں اور ان سے منسلک سڑکوں کی بندش سے کاروباری سرگرمیوں کی مکمل بحالی میں مشکلات درپیش رہیں۔محمود حامد کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ایرانی صدر کی آمد کے حوالے سے سیکیورٹی اقدامات کے بارے میں کاروباری برادری اور عوام دونوں ہی کو اعتماد میں لینے میں ناکم رہی۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ پابندیاں کتنی دیر کے لیے لگائی جارہی ہیں۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شاہی سید کی ایمل ولی خان کو اے این پی کا بلا مقابلہ مرکزی صدر، محمد سلیم خان کو جنرل سیکریٹری منتخب ہونے ..
سوچ کراچی کا اسٹریٹ کرائم سے متاثرہ خاندانوں کی دادرسی کیلئے عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹانے کا اعلان
عوامی رابطے اور کارکنان وذمے داران کی تربیت ناگزیر ہے،عبدالواحد شیخ
محمد حسین محنتی کاترکیہ میں سعادت پارٹی کے دفتر کا دورہ
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
محکمہ صحت سندھ کی ضلع دادو میں بچوں کی ہلاکت کے دعوے کی میڈیا رپورٹس کی سختی سے تردید
ہم امن و امان کو بہت اہمیت دیتے ہیں کیونکہ شہر کراچی کی رونقیں بڑی قربانیوں سے حاصل کی ہیں، سید مراد علی ..
گورنرسندھ کی جانب سے یو اے ای کے سفیر اور ان کے اہلخانہ کے اعزاز میں گورنر ہائوس میں استقبالیہ کا اہتمام ..
گورنر سندھ کی صادق خان کو تیسری بارمئیرلندن بننے پر مبارکباد
گورنرسندھ کی نائلہ کیانی کو دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مائونٹ مکالو سر کرنے پر مبارکباد
) گورنرسندھ کے ہمراہ یو اے ای کے سفیر ڈاکٹر حمادعبید ابراہیم سلیم الزابی کا قائد روم اور آئی ٹی مارکی ..
م*گورنر سندھ سے مولانا نعمان نعیم اور مفتی ڈاکٹر محمد عمران اشرف عثمانی کی ملاقات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر