کراچی، حیدر آباد میں سندھ پولیس کی کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

بدھ 24 اپریل 2024 22:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) سندھ پولیس نے کراچی اورحیدر آباد میں کارروائیاں کر کے 4ملزموں کو حراست میں لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے میں اورنگی ٹاؤن نالہ کے قریب شہری کو گولیاں مارنے والے میاں، بیوی اور منہ بولے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کر لیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے باسط نامی شہری پر بیٹی سے زیادتی کا بدلہ لینے کیلئے فائرنگ کی۔

پولیس نے کہا خاتون نے بیٹی سے زیادتی کا بدلہ لینے کیلئے باسط کو بہانے سے بلوایا اور اورنگی ٹاؤن نالہ کے قریب پہلی گولی اسکے پیٹ میں ماری، دوسری گولی خاتون کے شوہر نے کمر میں ماری اور باسط کو مردہ سمجھ کر موقع سے فرار ہو گئے، زخمی باسط زیر علاج ہے۔ادھر کراچی کے علاقے قائد آباد شیرپاؤ کالونی میں شہری کے قتل اور 6 کو زخمی کرنے میں ملوث ایک ملزم کو حراست میں لے لیا، فائرنگ کا واقعہ ذاتی جھگڑے کی وجہ سے پیش آیا تھا۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ دو گروپوں میں جھگڑا چل رہا تھا، دونوں فریقین نے ایک دوسرے سے راضی نامہ کیا لیکن راضی نامہ کے کچھ دیر بعد ایک فریق نے دوسرے فریق کے گھر کے باہر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کونسلر دم توڑ گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب حیدر آباد میں گلستان سرمست روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا اس دوران دو ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک فرار ہو گیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر اشیاء برآمد کر لیں، گرفتار ہونے والے ملزم سنگین نوعیت کی کئی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں