Iوفاق ایوانہا ئے تجا رت وصنعت پاکستان

‘ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہیصدر ایف پی سی سی آئی ،عاطف اکرام شیخ

جمعرات 25 اپریل 2024 19:30

Eکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اسلامی جمہوریہ پاکستان اور جمہوریہ آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کے آغاز کا خیرمقدم کیا ہی؛ کیونکہ اس سے اقتصادی تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا جس کی بنیاد کاروباری، تجارتی، صنعتی اور معاشی تعاون ہوگا۔ اس طرح آذربائیجان پاکستان کے لیے جغرافیائی قربت اور زمینی تجارتی راستوں کی دستیابی کی وجہ سے اپنی برآمدات کو بڑھانے کے لیے بہت منافع بخش مارکیٹ پیش کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں جمہوریہ آذربائیجان کے سفیر Khazar Farhadovنے کراچی میں ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا؛ تاکہ دونوں برادر ممالک کے درمیان بز نس ٹوبزنس اور پیپل ٹو پیپل مختلف سیکٹرز میں مواقع پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ معاشی سفارتکاری تجارتی سہولیات اور بہتر تجارتی مذاکرات کے لیے مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔

ان کی رائے میں دونوں ممالک کے تجارتی اداروں اور چیمبرز آف کامرس کے ساتھ باقاعدہ ملاقاتوں کی صورت میں قریبی رابطہ کاری، تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ میں بہت فائدہ مند ثابت ہوگی۔ Khazar Farhadov نے خاص طور پر اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کا 14-15 جون 2023 کو جمہوریہ آذربائیجان کا کامیاب سرکاری دورہ کہ جس نے دونوں برادر ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کی جامع اور تیز رفتار ترقی کو تقویت دی۔

اس لیے مذکورہ دورے کے دوران دونوں ممالک کے رہنماؤں کی طرف سے انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز، ٹرانسپورٹ، دفاعی صنعت، توانائی اور تجارت کے شعبوں میں باہمی سود مند تعاون کو وسعت دینے کے حوالے سے دیے گئے ٹاسک کی بنیاد پر متعلقہ دورے کیے گئے اور پیش رفت کی گئی۔مزید برآں، Khazar Farhadov نے آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان موجودہ براہ راست پروازوں یعنی اسلام آباد، لاہور اور کراچی؛جن میں ان شہروں سے ہفتے میں دو بار پروازیں چلتی ہیں کی بابت آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ان براہ راست پروازوں کو چلانا ہمارے لوگوں کی ضرورت ہے جن میں تاجر خاص طور پر شامل ہیں اور بتایا کہ دونوں ممالک اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے جس کا مقصد ہر ہفتے براہ راست پروازوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔

اس کے علاوہ Khazar Farhadovنے مزید کہا کہ ترجیحی تجارتی معاہدہ (پی ٹی ای) زیر بحث ہے اور اس پر دستخط کے بعد دونوں ممالک کے کاروباری حلقے اس کے نفاذ سے کافی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں