گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں ''کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی''کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت

جمعرات 25 اپریل 2024 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جرمن قونصلیٹ میں ''کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی''کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

گورنرہائوس سے جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق قونصل جنرل جرمنی Rudiger Lotzنے گورنر سندھ کا استقبال کیا ۔ تقریب Mervyn Francis Loboکو''کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی'' کا اعزاز ملنے کے حوالے سے منعقد کی گئی تھی۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، غیر ملکی سفارتکار،معروف بزنس مین ،صنعتکار اور معززین شہر نے شرکت کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں