گورنرسندھ کی سکھوں کے تہوار ویساکھی کی تقریب میں شرکت

پاکستان میں سکھ سمیت دیگر مذاہب کے لوگوں کو اپنے مذہبی تہوار منانے کی مکمل آزادی ہے، کامران ٹیسوری

ہفتہ 27 اپریل 2024 18:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سکھوں کے تہوار ویساکھی کی تقریب میں شرکت کی۔ پاکستان سکھ یوتھ کونسل کے صدر مگن سنگھ نے گورنر سندھ کا استقبال کیا۔ گورنر سندھ نے مگن سنگھ کے ہمراہ ویساکھی تہوار کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے سکھ بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ویساکھی سکھ مذہب میں یہ نئے سال کا آغاز ہے، پاکستان میں سکھ سمیت دیگر مذاہب کے لوگوں کو اپنے مذہبی تہوار منانے کی مکمل آزادی ہے، اور آج کی تقریب اس بات کا ثبوت ہے، انہوں نے کہا کہ یہ تہوار ہمیں اتحاد، مساوات اور انسانیت کی خدمت کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے، یہ تہوار ہمارے سکھ بھائیوں اور بہنوں کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ گرو نانک دیو جی کی تعلیمات اور مساوات، ہمدردی اور بے لوث خدمت کے اصولوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے جن کی انہوں نے حمایت کی، دعا ہے کہ یہ تہوار آپ کے گھروں اور برادریوں میں امن و خوشحالی لائے۔ تقریب میں شرکت کرنے پر پاکستان سکھ یوتھ کونسل کے صدر مگن سنگھ نے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں