کراچی پورٹ پر ایکسپورٹ اور امپورٹ کئے جانے والے سینکڑوں کنٹینرز پھنس گئے

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) کراچی پورٹ پر ایکسپورٹ اور امپورٹ کئے جانے والے سینکڑوں کنٹینرز پھنس گئے۔پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول کے افسران اور عملے نے ہڑتال کردی۔سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی خرم اعجاز نے بتایا کہ ہڑتال کے باعث پی ایس کیو سی اے کی جانب سے امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کو کلئیرنس سرٹیفیکٹس روک دئیے گئیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دو دن سے فرٹیلائزرز خوردونی تیل مشیری کا سامان کلئیر نہیں ہوپارہا ہے کیونکہ پی ایس کیو سی اے کے ملازمین بونس اور دیگر مراعات نا ملنے پر احتجاج کررہے ہیں ،سامان کلئیر کرانے کیلئے پی ایس کیو سی اے کی کلئیرنس لازمی ہوتی ہے اور اگر سامان نہیں بھیجا گیا تو امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کو ڈیمریج کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان ہوگا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پی ایس کیو سی اے کے دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال کے بینرز آویزاں دیکھے گئے ہیں اورپی ایس کیو سی اے دفتر میں ملازمین احتجاجا قلم چھوڑ ہڑتال کرکے زمین پر بیٹھ گئے ہیں ۔ آویزاں بینرز پر ملازمین کا معاشی قتل عام بند کرنے اور بونس دینے کے نعرے درج ہیں ۔دوسری جانب پی ایس کیوسی اے کے ترجمان نے کہاکہ پی ایس کیو سی اے وفاقی ادارہ ہے۔احتجاجی ملازمین سے رابطہ ہوا ہے معاملات کوجلد حل کرلیں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ملازمین کوہرسال بونس دیا جاتا تھا اس بارنہیں دیا گیا۔کمپنی آڈٹ رپورٹ مکمل کی جارہی ہے جسکے بعدممکن ہے بونس کا فیصلہ ہوجائے۔ملک بھرکے محکمہ کے دفاترمیں کام بندش درست عمل نہیں ہے ۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں