پاکستان انٹیریرز فرنیچر ایکسپوکا 88واں ایڈیشن ایکسپوسینٹرمیں مئیرکراچی کی خصوصی شرکت

پاکستانی فرنیچرانڈسٹری دنیا کابہترین فرنیچرتیارکررہی ہے،ایسی نمائشو ں کے انعقاد سے مقامی صنعت کو فروغ ملتا ہے بیرسٹرمرتضی وہاب

ہفتہ 27 اپریل 2024 23:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) پاکستان انٹیریرز فرنیچر ایکسپو 2024 کے 88 ویں ایڈیشن کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری،نمائش کے دوسرے روزمئیرکراچی بیرسٹرمرتضی وہاب نے ایکسپوسینٹرکراچی کا دورہ کیا،منتظمین کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ 26اپریل سے 28اپریل تک جاری رہے گا ڈائریکٹرمدیحہ عدنان کا کہنا تھا کہ فرنیچر کی اشیا کی درآمد سے مقامی فرنیچر کی صنعت میں بے روزگاری کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

نمائش کے دوسرے روزمئیر کراچی نے ایکسپوسینٹر کے مختلف اسٹالزکادورہ بھی کیا، مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ دیکھ کرخوشی ہورہی ہے کہ مقامی سطح پریہ صنعت تیزی سے ترقی کررہی ہے اورہمارالوکل فرنیچردنیا بھرمیں پسند کیا جارہاہے،،نمائش میں 100 اعلی برانڈز شرکت کررہے ہیں جونمائش کی کامیابی کوظاہرکرتی ہیں مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ شہرکراچی ملکی معیشت میں اہم کرداراداکرتا ہے ایسے میں نئے کارخانے لگ نے سے لوگوں کوروزگارکے بہترمواقع میسر آئیں گے سی ای اوعدنان افضل نے نمائش کے دورے کے موقع پرمئیرکراچی مرتضی وہاب کوبتایا کہ فرنیچر کی خریداری کے لیے ایکسپو کے شرکا تقریب میں نمائش میں رکھی گئی مختلف اشیا پر 40% تک کی خصوصی رعایت خریدارحاصل کر رہیں ہیں۔

(جاری ہے)

نمائش کے د وسرے روزچیئرمین آباد آصف سم سم نے بھی ایکسپوسینٹرکا دورہ کیا اوراسٹال ہولڈرزمیں انعامات اورشیلڈز بھی تقسیم کی، چیئرمین آباد کا کہنا تھا نئی ہاوئسنگ سوسائٹیزمیں اب مقامی سطح پرفرنیچرکا استعمال زیادہ کیا جارہا ہے خریدارپاکستانی فرنیچرکوخریدنا زیادہ پسندکررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں