۹بیرون ملک پاکستان مشنز کے ذریعے بین الاقوامی مارکیٹ میں ائرپورٹ اوٹ سورسنگ کی کوششوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس

F ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ پر اسٹیئرنگ کمیٹی کی 9ویں میٹنگ کا انعقاد،وزیر خارجہ جناب اسحاق ڈار کی پاکستان ایمبسیز/ مشنز کے سربراہان/سفیروں کے ساتھ آن لائن میٹنگ ترکیہ، ملائیشیا، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت کا اسلام انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں خصوصی دلچسپی کا اظہار غیر ملکی ایئرپورٹ آپریٹرز/سرمایہ کاروں کا اعتماد اور دلچسپی پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام کی عکاس ہے،پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ۹ وزیرخارجہ کی (ائی ایف سی) کو لاہور اور کراچی ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:00

j کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) بیرون ملک پاکستان مشنز کے ذریعے بین الاقوامی مارکیٹ میں ائرپورٹ اوٹ سورسنگ کی کوششوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس،اجلاس کے بعد ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ پر اسٹیئرنگ کمیٹی کی 9ویں میٹنگ کا انعقاد،وزیر خارجہ جناب اسحاق ڈار کی پاکستان ایمبسیز/ مشنز کے سربراہان/سفیروں کے ساتھ آن لائن میٹنگ ،سیکرٹری ایوی ایشن / ڈی جی سی اے اے نے اس حوالے سے پیش رفت کا جائزہ پیش کیا،ترکیہ، ملائیشیا، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت کا اسلام انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں خصوصی دلچسپی کا اظہار،پیرس، اسپین، جرمنی، برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ کے معروف ایئرپورٹ آپریٹرز کی بھی اسلام آباد ایئرپورٹ میں مثبت دلچسپی ، پاکستان سول ایویشن اتھارٹی کے مطابق غیر ملکی ایئرپورٹ آپریٹرز/سرمایہ کاروں کا اعتماد اور دلچسپی پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام کی عکاس ہے غیر ملکی سرمایہ کار اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بولی کے عمل میں گہری دلچسپی کا ظاہر کر رہے ہیں اجلاس میں ہوائی اڈوں پر سروس کے معیار کی بہتری کے لئے بین الاقوامی کنسلٹنٹس کے تیار کردہ (کے پی ائی) اور بنچ مارکس کا بھی جائزہ لیا گیا ا ہوائی اڈوں پر مسافروں کو سروس ڈیلیوری بنچ مارکس کے مطابق بلارکاوٹ ہر سہولت فراہم کرنے پر زور دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیرخارجہ کی (ائی ایف سی) کو لاہور اور کراچی ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کر نیکی ہدایت کی اور کہا کہ اقتصادی سفارت کاری اور بیرونی ممالک کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کوششوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں سیکریٹری ایوی ایشن/ڈی جی سی اے اے، سیکریٹری قانون و انصاف شریک ہوئے اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹری (ایم او ایف ای- ایم ای)، ایڈیشنل سیکریٹری (بی او ائی) بھی شریک ہوئے ڈی جی اے ایس ایف، ڈی جی اے این ایف، ایڈیشنل ڈی جی سی اے اے اور دیگر بھی موجود تھے ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے (امیگریشن)، پاکستان کسٹمز اور آئی ایف سی ٹیم کے سینئر افسران کی بھی شرکت ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں