سودلینا اللہ تعالیٰ سے کھلم کھلااعلان جنگ کے مترادف ہے،نظام مصطفی پارٹی

آئی ایم ایف سے سودی قرض ملنے کوخوشخبری کی خبرکہناافسوس ناک ہے،حاجی حنیف طیب

منگل 30 اپریل 2024 21:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیرپیڑولیم وقدرتی وسائل ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب ،میاںخالدحبیب الٰہی ایڈووکیٹ،پروفیسرعبدالجبارقریشی،انجینئرعبدالرشیدارشدنے کہاکہ آئی ایم ایف سے سودی قرض ملنے کوخوشخبری کی خبرکہناافسوس ناک طرزعمل ہے جبکہ اسلامی احکامات واضح ہے کہ سودلینا اللہ تعالیٰ سے کھلم کھلااعلان جنگ کے مترادف ہے انہوںنے کہاکہ عوام کو یہ بھی توبتایاجائے جوسودی قرض ملاہے وہ کن شرائط پرملاہے ،کتناٹیکس لگایاجائے گا ،پیٹرول ،بجلی اورگیس کتنے مہنگے ہوں گے پہلے ہی مسلسل پیٹرول،گیس ،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی بلند ترین سطح پرپہنچ چکی ہے،اشیائے ضروریہ کے دام بھی آسمانوں پرپہنچے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

کسان برادری بھی شدیدمشکلات کا شکارہیں ،پاکستان زرعی ملک ہے زراعت کے شعبہ کونظراندازکرنا افسوس ناک ہے انہوںنے معاشی استحکام کیلئے حکومتی سطح پرغیرضروری اخراجات ختم کیاجائے،تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کومل کرکام کرنے کی ضرورت ہے ایک دوسرے پرالزام تراشی سے پرہیز کیاجائے،پاکستان زرعی ملک ہے اور اللہ تعالیٰ نے بے شمار قدرتی وسائل سے نوازاہواہے، سودی قرض پر انحصارکرنے کے بجائے ملکی وسائل کا استعمال ایمانداری اوردیانتداری سے کیاجائے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں