سندھ ہائیکورٹ، پی ٹی آئی سے منحرف وائس چیئرمینز کیخلاف درخواست پرالیکشن کمیشن کو معاملہ نمٹانے کی ہدایت

ہفتوں میں نشستوں سے متعلق فیصلہ کرکے رپورٹ جمع کرئی جائے ،عدالت نے الیکشن کمیشن کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹادی

پیر 13 مئی 2024 16:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) سندھ ہائیکورٹ میں مومن آباد میں پی ٹی آئی سے منحرف وائس چیئرمینزمحمد کبیر، عابد شاہ اور مخصوص نشست کی عابدہ کیخلاف درخواست پرالیکشن کمیشن کو معاملہ نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے 4ہفتوں میں نشستوں سے متعلق فیصلہ کرکے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔پیرکوسندھ ہائیکورٹ میں مومن آباد میں پی ٹی آئی سے منحرف وائس چیئرمینزمحمد کبیر، عابد شاہ اور مخصوص نشست کی عابدہ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے موقف دیا کہ ان تمام منحرف امیدواروں کو نشستوں سے ہٹایا جائے۔ ان تمام افراد کو کے ایم سی میں عدم اعتماد میں ووٹ کا حق استعمال کرنے سے روکا جائے۔ ان تمام افراد نے پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی کو جوائن کی جبکہ کامیابی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر حاصل کی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو معاملہ نمٹانے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے 4 ہفتوں میں الیکشن کمیشن نشستوں سے متعلق فیصلہ کرکے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹادی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں