ہم نے عوام کی جان و مال کی حفاظت پر سیاست نہیں کی، ہمیشہ آواز اٹھائی ہے،اپوزیشن لیڈر سندھ

سال سے سندھ میں حالات خراب ہیں، شہریوں کے پاس جاکر ان سے بات کریں گے، سندھ کے شہریوں کو در پیش مسائل پر آواز اٹھانی ہے،علی خورشیدی

پیر 13 مئی 2024 16:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور رہنما ایم کیو ایم پاکستان علی خورشیدی نے کہا ہے کہ ہم نے عوام کی جان و مال کی حفاظت پر سیاست نہیں کی، ہمیشہ آواز اٹھائی ہے،15 سال سے سندھ میں حالات خراب ہیں، شہریوں کے پاس جاکر ان سے بات کریں گے، سندھ کے شہریوں کو در پیش مسائل پر آواز اٹھانی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے اسٹریٹ کرائم کو کبھی سیاسی مسئلہ نہیں بنایا، صوبہ سندھ کافی مسائل کا شکار ہے، ہماری کوشش ہے کہ جن مسائل سے شہری پریشان ہیں اس پر بات کریں، ہم شہریوں کے پاس جا کر ان سے مسائل پر بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دن بدن چیزیں خراب ہوتی جا رہی ہیں، ہمیں سندھ کے عوام کو درپیش مسائل پر آواز اٹھانی ہے، سندھ کے بہت سے محکموں میں رشوت نظام کا حصہ بن چکی، کوآپریٹیوسوسائٹیز میں بدعنوانیاں ہورہی ہیں، سوسائٹیز میں رشوت کا ریٹ کا تعین ہوا ہے تو یہ ہے آج کی صورتحال۔

(جاری ہے)

علی خورشیدی نے کہاکہ سندھ حکومت کے نیچے کوآپریٹیو سوسائٹیز کا کاروبار چل رہا ہے، جب ایسی صورتحال تو حالات کیسے بہتر ہوں گی اس صوبے میں سسٹم کا دھندا بند نہیں ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایڈمنسٹریٹر ایک ہی پلاٹ کی کئی کئی فائلیں دے دیتا ہے، شہر میں تقریبا 400 کے قریب ہائوسنگ سوسائٹیز فعال ہیں، 70 کے قریب سوسائٹیز میں ایڈمنسٹرز کو رجسٹرار کوآپریٹیو ہائوسنگ سوسائٹی نے تعینات کیا۔انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری کہتے ہیں سندھ کی زمین پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے، کوآپریٹو سوسائٹیز کا محکمہ بدانتظامی کا شکار ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں