/سندھ حکومت جب بھی قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کرتی ہے تو ایسی پریس کانفرنسز سامنے آتی ہیں، سید ذوالفقار علی شاہ

چائنہ کٹنگ ایم کیو ایم نے متعارف کروائی، اپوزیشن لیڈر اپنی ہی جماعت کی تاریخ سے ناواقف ہیں،زیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سندھ ۹صوبائی وزیر سیاحت، ثقافت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ کا اپوزیشن لیڈر کی پریس کانفرنس پر رد عمل

پیر 13 مئی 2024 20:55

ھ*کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے قائد حزب اختلاف علی خورشیدی کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت جب بھی قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کرتی ہے تو ایسی پریس کانفرنسز سامنے آتی ہیں، سب جانتے ہیں کہ چائنہ کٹنگ ایم کیو ایم نے متعارف کروائی لیکن اپوزیشن لیڈر اپنی ہی جماعت کی تاریخ سے ناواقف دکھائی دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں سید ذوالفقار علی شاہ نے اپوزیشن لیڈر کو متنبہ کیا کہ وہ غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کریں، سندھ حکومت نے کراچی کی زمینوں کو چائنہ کٹنگ ماسٹرز سے آزاد کروایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے اس وقت کے گورنر اور میئر کی سپورٹ سے بلڈنگ مافیا نے شہر کو کنکریٹ کا جنگل بنایا، سندھ حکومت کسی بھی لینڈ گریبر سے رعایت نہیں کرے گی اور بلڈنگ مافیا اور چائنہ کٹنگ مافیا کے خلاف بلا تفریق کروائی جاری رکھے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں