سندھ رینجرزاور پولیس کی سٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی روک تھام کیلئے سنیپ چیکنگ ، دو ملزمان گرفتار

منگل 14 مئی 2024 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے مشترکہ مختلف کارروائیوں کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں سے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے2 پسٹل بمعہ رائونڈزاور ایک موٹرسائیکل برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ رینجرز کے منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بھٹائی کالونی نزد کورنگی کر اسنگ اور لائن ایریا پریڈی سے گرفتار ملزمان کواسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

رینجرز نے عوام سے اپیل کی کہ جرائم اور سمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں