افواج پاکستان کو بدنام کرنے کی سازشیں کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے، جمیل ضیاء

جمعرات 16 مئی 2024 17:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) پیپلز پارٹی پی ایس95کے صدر و ٹاون چیئرمین اورنگی حاجی جمیل ضیا نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کو بد نام کرنے سے گریز کیا جائے کچھ لوگ کسی نہ کسی طرح پاک فوج کے خلاف ایجنڈا جاری رکھے ہوئے ہیں ، وہ کسی نہ کسی طرح افواج پاکستان کو بدنام کرنے کے لیئے گھٹیااور گندی حرکتیں رہتے ہیں، ایسے لوگوں کی سوچ ملک اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچا کر ذاتی فائدہ حاصل کرنا ہوتاہے، قومی اداروں کے خلاف زہر اگلنے والے قوم کے دشمن ہیں ایسے لوگوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے ، ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، حاجی جمیل ضیا نے کہا کہ پاک فوج کے افسران وجوان ملک وقوم کے لیئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں جبکہ چند مفاد پرست لوگ صرف ذاتی مفادات اور اپنی نا اہلیاں اور غلطیاں چھپانے کے لیئے فوج کے خلاف بولتے رہتے ہیں کیونکہ وہ لوگ عوام کی عدالت کا سامنا نہیں کرسکتے، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا، ملک میں مہنگائی و بیروزگاری بڑھائی عوام ان مفاد پرستوں کو کبھی معاف نہیں کریگی جنہوں نے ذاتی فوائد کے حصول کے لیئے نہ تو اداروںکا احترام کیا اور نہ ہی عوام کی مشکلات کے بارے میں سوچا، انہوں نے کہا کہ کوئی بھی محب وطن پاکستان اپنے دفاعی اداروں کے خلاف ایک لفظ نہیں سن سکتا کیونکہ پوری قوم جانتی ہے کہ پاک فوج نے ملک کے لیئے لازوال قربانیاں دی ہیں، پاک فوج ہی ملک وقوم کی حفاظت کی ضامن ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ہماری سیاست جمہوریت اور اداروں کی مضبوطی کے لیئے ہے ، پیپلز پارٹی قائدین نے ہمیشہ ملکی اداروں کی مضبوطی اور عوامی مفادمیں اگر ضرورت ہوتو اصلاحات کی بات کی ، انہوں نے کہ گزشتہ کئی سالوں سے پاک فوج دہشتگردی کے خاتمے کے لیئے جنگ لڑرہی ہے تا کہ پورے ملک سے دہشتگردوں کا قلع قمع کیا جاسکے کیونکہ یہ دہشتگردی ہمارے معصوم شہریوں کو نقصان پہنچاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص جماعت گزشتہ کئی سالوں سے افواج پاکستان کے خلاف کوئی نہ کوئی قدم اٹھارہی ہے اور مسلسل میڈیا و سوشل میڈیا پر افواج پاکستان کے خلاف زہر اگل رہی ہے ایسے لوگوں کو اپنی چھوٹی سوچ اور گھٹیا حرکتوں پرغور کرنا چاہیے ، انہوں نے مزید کہا کہ ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک بھی مضبوط ہوگا اور پاکستان ترقی کریگا تواس کا فائدہ ہر شہری کو ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں