گورنرپنجاب کی بانی پاکستان قائداعظم کے مزار پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی

مولانا فضل الرحمان پاکستان کے محب وطن شہری ہیں،صدر پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر اکھٹا کرنے کا مشورہ دیا ہے،سردار سلیم حیدر

پیر 20 مئی 2024 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر نے پیر کو بانی پاکستان قائداعظم کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔انہوں نے فاتحہ خوانی کی۔گورنر پنجاب نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے اور بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا ۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گورنر پنجاب کاحلف لینے کے بعد یہ لازم تھا کہ مزار قائد پرآئوں ۔

اس لیے میں نے بابائے قوم کے مزار پر حاضری دی۔ انہوں نے کہا کہ اب اپنے قائد شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے مزار پر بھی جائوں گا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پاکستان کے محب وطن شہری ہیں۔صدر پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر اکھٹا کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

مولانا صاحب کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔مولانا فضل الرحمان اپنے تحفظات حکومت کے سامنے رکھیں، مسائل کا حل بات چیت سے نکلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میںسندھ کے گورنر کو ان کی عوامی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔پنجاب کا گورنر ہاس بھی عام لوگوں کے لیے کھلا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ سے انتشار کی سیاست کرتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی سیاستدانوں سے ہاتھ نہ ملاکر ملک کو انتشار کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔یہ پاکستان ہے تو پی ٹی آئی ہے ورنہ کچھ بھی نہیں ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں