کے الیکٹرک نے شہریوں پر لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط کیا ہوا ہی:صلاح الدین اختر

چند لوگوں کی جانب سے بجلی کے بلز نہ دینے پر تمام لوگوں کو اذیت میں مبتلا کرنا ظلم ہے ،رہنما سندھ کنزیومر موومنٹ

بدھ 22 مئی 2024 18:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) سماجی تنظیم انسان کے صدراور سندھ کنزیومر موومنٹ کے رہنما سید صلاح الدین اختر نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے شہریوں پر بدترین لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط کیا ہوا ہے ۔12 سے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جو ظلم کے مترادف ہے ۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔سید صلاح الدین اختر نے کہا کہ دنیا بھر میں صارفین کے کچھ حقوق ہوتے ہیں مگر یہاں حقوق کو روندھا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بجلی چوری میں بھی کے الیکٹرک کے لوگ ملوث ہوتے ہیں ۔اگر کسی علاقے میں کنڈے لگے ہوتے ہیں تو کے الیکٹر ک انہیں ختم کرنے اور ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی میں کیوں کردار ادا نہیں کرتی ۔انہوں نے کہا ایک جانب تو بجلی مہنگی کرکے عوام کی زندگی اجیرن کی جارہی ہے ،دوسری جانب ڈھائی سے تین گھنٹے لوڈشیڈنگ کرکے لوگوں کو ذہنی کرب میں مبتلا کیا جارہا ہے ،جبکہ چند لوگوں کی جانب سے بلز ادا نہ کرنے کو جواز بنا کر دیگر ہزاروں لوگوں کو اس کی سزا دی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

سید صلاح الدین اختر نے کہا کہ وزیر اطلاعات سعید غنی کا یہ بیان کے لوگ کے الیکٹرک کے دفتر میں جاکر توڑ پھوڑ نہ کریں، نہ ہی عملے کو ماریں ۔صرف ان کی بجلی بند کردیں کا خیر مقد م کرتے ہوئے کہا کہ سعید غنی کا بیان ایک جانب تو خوش آئند ہے دوسری جانب ان کی بے بسی ظاہر کررہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو ان کا حق دلوانے سے قاصر ہے ۔انہوں نے کہا ک بدترین لوڈ شیڈنگ کے سبب جب لوگ سڑکوں پر آکر احتجاج کرتے ہیں تو انہیں شرپسند کہا جاتا ہے جو افسوسناک ہے ۔

انہوں کہا کہ بجلی چوری کرنے والوں کے کنڈے کاٹ کران کیخلاف کارروائی کی جائے اور صارفین پر ظلم بند کیا جائے ،انہوں نے حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بجلی کی قیمتیں بڑھانے کو بھی قانون کے دائرے میں لایا جائے اور عوام کے ساتھ ناانصافی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں