پیرارشد کاظمی کی علامہ راغب حسین نعیمی کوچیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مقررہونے پرمبارکباد

بدھ 22 مئی 2024 18:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) تحریک اہلسنّت پاکستان صوبہ سندھ کے صدر پیر سید ارشدعلی شاہ کاظمی القادری، صدر کراچی علامہ فیصل عزیز بندگی، جنرل سیکریٹری سید محمدشفیع قادری رضوی ودیگر نے پاکستان کے معروف عالم دین ،جامعہ نعیمیہ لاہور کے مہتمم علامہ راغب حسین نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید قوی ظاہر کی ہے کہ علامہ راغب حسین نعیمی کی سربراہی ونگرانی میں اسلامی نظریاتی کونسل فروغ عشق مصطفیٰﷺ اور استحکام دین اسلام کے لئے بہترین اقدامات بروئے کار لائے گی ، ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں