اورنگی ٹاون کے مختلف مقامات پر ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپس قائم کردیئے ہیں، جمیل ضیاء

بدھ 22 مئی 2024 18:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) پیپلز پارٹی پی ایس95کے صدر و ٹاون چیئرمین اورنگی حاجی جمیل ضیا کا محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ اسٹروک کے خدشے کے پیش نظر ٹی ایم سی اورنگی ٹاون کی جانب سے شاہراہ اورنگی اور شاہراہ قذافی کے مختلف مقامات پر لگائے گئے ہیٹ اسٹروک ر یلیف کیمپس کا دورہ، اس موقع پر میونسپل کمشنر اورنگی ٹاؤن آغا فہد اور اسسٹنٹ کمشنر مومن آباد، پی ایس 95کے جنرل سیکر ٹری ،میڈیکل انچارج اوربلدیاتی افسران بھی موجود تھے، دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حاجی جمیل ضیا نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے شہر قائدمیں ہیٹ اسٹروک الرٹ جاری کیا ہے ،شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اورنگی کی جانب سے شاہراہ اورنگی اور شاہراہ قذافی کے مختلف مقامات پر ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں، شدید گرمی میں ٹی ایم سی اورنگی ٹاون کا عملہ عوام کی مددکے لیے موجودہے، ریلیف کیمپس میں عوام کو ہیٹ اسٹروک سے بچانے کے لیئے ٹھنڈے مشروبات، ادویات، اوآر ایس، گلوکوز، اور ٹھنڈ ا پانی دستیا ب ہے، عوامی سے اپیل ہے کہ وہ غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں، ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپس کے ذریعے عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائے گی، انہوںنے کہا کہ پورے ٹاون میں ہنگامی اقدامات کرنے کے لیئے احکامات جاری کردئے ہیں، ریلیف کیمپس اور ٹاون کی تمام ڈسپنسریوں میں ڈاکٹرز اور اسٹاف کی موجودگی کو یقینی بنایا جائیگا، عوام کو طبی امداد کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں ہوگی، ایمرجنسی سینٹرز، ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں کے اطراف میں پانی کے چھڑکا و کا سلسلہ بھی جاری ہے ریلیف کیمپس میں عوام کی امداد کے ساتھ ساتھ بچاو کے لیئے آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے شدید گرمی میں عوام پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں اور چھوٹے بچوں کو بھرپور خیال رکھیں انہیں گرمی اور دھوپ سے بچائیں بلا وجہ بچوں کو گھروں سے باہر نہ جانے دیں، انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں کراچی کے موسم پر بری طرح اثر انداز ہو رہی ہیں، ہیٹ اسٹروک موسمیاتی تبدیلیوں کی شکل ہے، ہیٹ اسٹروک انسان کو بری طرح متاثر کر سکتا ہے تیز گرمی کی وجہ سے انسان کے جسم کا ٹمپریچر بڑھنا شروع ہوجاتا ہے جو کہ جان لیو ا بھی ثابت ہوسکتا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں