چیئرمین ناظم آباد ٹاون کی ہدایت پر ناظم آباد ٹاون میں ہیٹ اسٹروکس کے خلاف حفاظتی اقدامات

کیمپس پرہیٹ اسٹروک سے بچاو کے لئے درکارتمام ضروری اشیا اورسہولتیں فراہم کی جارہی ہیں : سید محمد مظفر

بدھ 22 مئی 2024 22:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) چیئرمین ناظم آباد ٹاون سید محمد مظفر کی ہدایت پر میونسپل کمشنر اقتدار علی جعفری کا ناظم آباد ٹاون کے مختلف علاقوں میں قائم ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپ کا دورہ، ریلیف کیمپس پر فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ میونسپل کمشنر اقتدار علی جعفری نے ناظم آباد پیٹرول پمپ پر قائم ریلیف کیمپ پر عوام میں شربت تقسیم کیا۔

کراچی میں شدید گرمی اور ممکنہ ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر ناظم آباد ٹاون میں قائم ریلیف کیمپس پر عوام کو ہیٹ اسٹروک سے بچاو کے لئے ٹھنڈے پانی کے کولر، شیڈ اور پیڈسٹل پنکھے مہیا کرنے کے ساتھ فرسٹ ایڈ کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے۔ ہیٹ اسٹروک کیمپس بازاروں،بس اسٹاپ و دیگر عوامی اجتماعات کی جکہوں پر قائم کئے گئے ہیں، جہاں ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر، اور دیگر محکموں کے افسران اپنے عملے کے ساتھ شدید گرمی میں عوام کو ہیٹ اسٹروک سے بچانے کے لئے میدان عمل میں موجود ہیں اور اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ آج کل صوبہ سندھ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، گرمی کی حالیہ شدت کے پیشِ نظر چیئرمین ناظم آباد ٹاون سید محمد مظفر نے ہیٹ اسٹروک سے بچا کے لئے کیمپس لگانے کی ہدایت کی تاکہ عام عوام پریشان صورتِ حال سے دوچار ہوں تو نزدیکی ہیٹ اسٹروک کیمپ سے رجوع کرسکیں۔سید محمد مظفرنے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بازاروں،شاپنگ سینرز،بس اسٹاپس سمیت دیگر عوامی اجتماعات کی جگہوں پر ہیٹ اسٹروکس کے مراکز قائم کئے جائیں تاکہ گھروں سے باہر آنے والے افراد کو ہیٹ اسٹروک کی صورت حال سے فوری طور پر بچایا جاسکے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں