بلدیاتی اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں،الاؤنسز اور مراعات میں اضافہ کیا جائے،آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ

جمعرات 23 مئی 2024 22:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے صدر سید ذوالفقارشاہ ،جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت ،ڈپٹی جنرل سیکریٹرز علی مردان شیخ،قلندر بخش شاہانی نے کہا ہے کہ وہ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن سندھ کے اجلاس میں متفقہ طورپر سندھ کے ملازمین کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہوں میں مہنگاء کے تناسب سے 200 فیصد اضافے، میڈیکل الاؤنس،کنونیس الاؤنس،ہاؤس رینٹ 2024 کی مہنگاء کے تناسب سے دینے۔

تمام آئسولیٹیڈ(نان پروموشنل) پوسٹوں کو ٹائم اسکیل دینے،اکاونٹس کلرکس کی پوسٹس کو اپ گریڈ کرنے۔ پینشن اصلاحات کے نام پر ملازمین کی مراعات میں کمی کی پالیسی کے فی الفور خاتمے۔فوتگی کوٹہ پالیسی تبدیل کر کے یتیم،بیواؤں کو مقامی و ضلعی سطح پر ملازمت دینے۔

(جاری ہے)

تمام ملازمین کو گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ کے وقت ادا کرنے۔ملازمین کے بچوں کیلئے سن کوٹہ مقرر کرنے جیسے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے مطالبات کی منظوری کیلئے 23 مئی , 27 مئی ,3جون کو ضلعی ہیڈ کواٹرز میں احتجاجی ریلیاں۔

بھوک ہڑتالی کیمپ، دھرنے دیئے جانے کے فیصلے کی بھی حمایت کی ہیانہوں نے کہا کہ 10 جون کو پریس کلب کراچی سے وزیر اعلی ہاؤس تک ریلی نکال کروزیراعلی ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کے اعلان پر آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن اپنی صوبائی قیادت سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی کہ آیا فیڈریشن تنہا بجٹ میں ملازمین کے مطالبات کیلیے اپنی یونینز سے مل کر احتجاج کرے یا دیگر تنظیموں کے ساتھ احتجاج میں شریک ہو۔اس سلسلے میں جلد فیصلہ کیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں