ّپاکستان سنی تحریک کی جانب سے ہیٹ اسٹروک اور شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے سبیلوں کا اہتمام

ق*پاکستان سنی تحریک کراچی ڈویڑن کے عہدے داران کا لگائی جانے والی سبیلوں کا دورہ ش*سبیلوں میں شہریوں کے لئے ٹھنڈے مشروبات اور ٹھنڈے پانی کے اسپرے کا اہتمام

اتوار 26 مئی 2024 19:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2024ء) صدر پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی کی ہدایت پر مرکزی رابطہ کمیٹی کراچی کمیٹی کے اراکین صدر کراچی ڈویڑن محمد جواد قادری،جنرل سیکرٹری شہباز قادری،ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر عمر قادری،جنرل سیکرٹری نوید قادری،لیاری سیکٹر انچارج مدثر قادری و دیگر نے شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے مختلف علاقوں میں لگائے جانے والی سبیلوں کا دورہ کیا۔

دورے کے موقع پر رہنماؤں اور عہدے داران نے سبیلوں کے ذریعے شہریوں کو پہنچائی جانے والی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔لگائی جانے والی سبیلوں میں ہنگامی اور فوری طبی امداد کے لیے موجود پیرا میڈیکل اسٹاف کی ڈیمانڈ کے مطابق آئس پیک،او آر ایس،ڈرپ اور دیگر اشیائ پاکستان سنی تحریک کی مرکزی قیادت کی جانب سے پہنچائی۔

(جاری ہے)

رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کی مقبولیت کی اصل وجہ یہ ہے کہ پاکستان سنی تحریک علاقائی سطح پر عوام کی ہر دکھ پریشانی میں اس کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے۔

ہمارے شہید قائدین اور موجودہ رہنماؤں نے ہماری تربیت اس انداز میں کی ہے کہ ہم ملک و قوم کی سلامتی کے لیے ہر قربانی کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔پاکستان سنی تحریک ملک میں شرعی نظام اور نظام مصطفی کے نفاذ کے لیے اپنے شہید قائدین کے مشن پر گامزن ہے۔جب تک سانس میں سانس ہے ہم اپنے شہید قائدین کے مشن کی تکمیل کے لیے کام کرتے رہیں گے۔جس دن ملک میں نظام مصطفی کا نفاذ ہوگا اللہ کے حکم سے پاکستان کو ترقی کی منزلیں عبور کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔دشمنان اسلام نے ہمیشہ ہماری صفوں میں ہلچل پیدا کرنیاور سازشیں کی مگر وہ ہمیشہ ناکام رہے۔کیونکہ ہم اپنے شہید قائدین کے پیروکار ہیں اور انہی کی تعلیمات پر ہمیشہ عمل کرتے رہیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں