آصف رضا میر کی انگلش سیریز میں شاندار اداکاری،’’گینگز آف لندن‘‘ کا ٹریلر شیئر کردیا

جمعرات 19 مئی 2022 23:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء)سینئر پاکستانی اداکار آصف رضا میر اب بافٹا ایوارڈ یافتہ مشہور انگلش سیریز گینگز آف لندن میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

آصف رضا میر نے انسٹاگرام پر انگلش سیریز گینگز آف لندن کا ٹریلر شیئر کیا ہے۔ایکشن اور تھرل سے بھرپور سیریز کیاس ٹریلر میں آصف رضا میر کی واضح طور پر ایک جھلک دیکھی جاسکتی ہے۔آصف رضا میر اس ایکشن ٹی وی سیریز میں گینگ کے سربراہ کا کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سیریز گینگز آف لندنرواں سال ریلیز ہورہی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں