صاحبہ کی زندگی میں پہلی باراپنے والد سے ملاقات، ویڈیو وائرل

تمہاری پیدائش سے پہلے ہی تمہاری والدہ سے علیحدگی ہوچکی تھی اور جب تمہاری پیدائش ہوئی تو کسی نے مجھے گھر میں داخل تک نہیں ہونے دیا،والد

جمعرات 28 مارچ 2024 16:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) ماضی کی معروف پاکستانی اداکارہ صاحبہ نے زندگی میں پہلی بار اپنے بوڑھے والد سے ملاقات کرلی جس کی جذباتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔گزشتہ ماہ ایک انٹرویو کے دوران صاحبہ نے انکشاف کیا تھا کہ اٴْنہوں نے کبھی اپنے سگے والد کو نہیں دیکھا اور نہ ہی کبھی اٴْن سے ملاقات ہوئی کیونکہ اداکارہ کی پیدائش سے پہلے ہی اٴْن کے والدین کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

صاحبہ کا کہنا تھا کہ اٴْن کی پیدائش کے بعد بھی والد نے کبھی اٴْن سے ملنے کی کوشش نہیں کی، اسی وجہ سے اٴْن کے دل میں کبھی اپنے سگے والد کے لیے باپ والے جذبات نہیں آئے۔صاحبہ نے اس انٹرویو کے تقریباًً ایک ماہ کے بعد 11 مارچ کو اپنے سگے والد سے زندگی میں پہلی بار ملاقات کی ہے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صاحبہ جذباتی ہوتے ہوئے اپنے والد سے پوچھتی ہیں کہ میرا کیا قصور تھا جو آپ نے کبھی مجھ سے ملاقات کرنے کی کوشش بھی نہیں کی اور پیدائش کے وقت میرا چہرہ تک نہیں دیکھا۔

اداکارہ نے اپنے والد سے کہا کہ کیا آپ کو میری پیدائش کی خوشی نہیں تھی آپ کے یہاں اولاد پیدا ہوئی تھی، آپ کیوں مجھے دیکھنا نہیں چاہتے تھی صاحبہ کے والد نے کہا کہ مجھے معاف کردو، میں تمہاری طرف دیکھ کر بھی بات نہیں کرسکتا کیونکہ مجھے اپنی غلطی پر غصہ آتا ہے، میں بہت بوڑھا ہوچکا ہوں، اب ٹھیک سے چل بھی نہیں سکتا، اللہ نے مجھے تم سے ملوانا تھا، اسی لیے میری سانسیں بچا کر رکھیں۔

اداکارہ کے والد نے کہا کہ تمہاری پیدائش سے پہلے ہی تمہاری والدہ سے علیحدگی ہوچکی تھی اور جب تمہاری پیدائش ہوئی تو کسی نے مجھے گھر میں داخل تک نہیں ہونے دیا، اسی وجہ سے پیدائش کے وقت تٴْم سے مل نہیں سکا۔اٴْنہوں نے مزید کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ اللہ نے تمہیں ریمبو جیسا شوہر نصیب کیا جو تم سے بے انتہا محبت کرتا ہے اور خوبصورت بچوں کی نعمت سے نوازا۔صاحبہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والد کے ہمراہ لی گئیں چند تصاویر بھی پوسٹ کیں جن میں اٴْنہوں نے والد کے کندھے پر سر رکھا ہوا ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اٴْنہوں نے زندگی میں پہلی بار اپنے والد سے ملاقات کی ہے اور اٴْنہیں دیکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں