قومی ویمن باسکٹ بال چمپئن شپ کے لئے کراچی ٹیم کا ٹرائیلز کیمپ کا آغاز کل سے ہوگا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:15

قومی ویمن باسکٹ بال چمپئن شپ کے لئے کراچی ٹیم کا ٹرائیلز کیمپ کا آغاز کل سے ہوگا
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق قومی ویمن باسکٹ بال چمپئن شپ کے لئے کراچی گرلز باسکٹ بال ٹیم کا ٹرائیلز کیمپ جو کہ احترام محرم الحرام کے سلسلے میں ملتوی کردیا گیا اس کا دوبارہ آغاز (کل) مورخہ 23ستمبر2018؁ء بروز اتوار سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کراچی پر ہوگا ۔

(جاری ہے)

کیمپ میں شریک تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شام 5بجے تک آرام باغ کورٹ پر ٹیم منیجر زاہد ملک اور کوچ ذعیمہ خاتون کو رپورٹ کریں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں