باکسر عامر خان کا کشمیر جانے کیلئے چند روز میں پاکستان آنے کا اعلان

جمعہ 23 اگست 2019 15:31

باکسر عامر خان کا کشمیر جانے کیلئے چند روز میں پاکستان آنے کا اعلان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) باکسر عامر خان نے کشمیر جانے کیلئے چند روز میں پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ایک آڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کشمیر جانے کیلیے چند روز میں پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

عامر خان کے مطابق وہ دورہ پاکستان کے دوران کشمیریوں کی آواز بنیں گے اور کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کا عملی مظاہرہ بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں