ندا ڈار کی ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں سو وکٹیں مکمل

اتوار 21 اپریل 2024 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2024ء) پاکستان ویمن کرکٹر اور کپتان ندا ڈارنے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 100وکٹیں مکمل کرلیں۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں اتوار کو ویسٹ انڈیز ویمینز ٹیم کے خلاف کھیلے گئے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں انہوں نے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔آف اسپنر ندا ڈار نے 100ویں وکٹ 108ویں ون ڈے انٹرنیشنل میں حاصل کی۔ندا ڈار 100ون ڈے انٹرنیشنل وکٹیں لینے والی دوسری پاکستان ویمن کرکٹر ہیں۔ندا ڈار سے پہلے سابق کپتان ثنا میر نے 120 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 151وکٹیں حاصل کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں