ابتدا میں رنز نکالنا آسان نہیں ہوتا، سدرہ نے بہت اچھی اننگز کھیلی، بسمہ معروف

اتوار 21 اپریل 2024 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2024ء) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی بسمہ معروف نے کہا ہے کہ ابتدا میں رنز نکالنا آسان نہیں ہوتا، سدرہ نے بہت اچھی اننگز کھیلی۔

(جاری ہے)

انہوں نے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں اتوار کو ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کے خلاف کھیلے گئے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹی چھوٹی پارٹنرشپ سے اسکور اچھا جارہا تھا لیکن آخری 10 اوورز میں اس کافائدہ نہیں اٹھا سکے۔

انہوں نے کہا کہ باؤلنگ بہت اچھی رہی اور فیلڈنگ میں بھی ہماری کارکردگی اچھی رہی،آخری گیند پر میچ کا فیصلہ ہوا، بدقسمتی سے ہم ہارنے والی ٹیم تھے، میچ کا نتیجہ کچھ بھی ہوسکتا تھا۔ بسمہ معروف نے کہا کہ اس میچ میں جو فائٹنگ اسپرٹ دکھائی ہے کوشش ہوگی کہ آخری میچ میں بھی نظر آئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں