کراچی میں گرد آلود ہوائیں : کئی پروازیں تاخیر کا شکار، مسافر پریشان

ہفتہ 22 جنوری 2022 16:10

کراچی میں گرد آلود ہوائیں : کئی پروازیں تاخیر کا شکار، مسافر پریشان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) شہر میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہے ، ائیر پورٹ ذرائع نے بتایاکہ موسم ٹھیک ہوتیہی پروازیں روانہ کردی جائیں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوگیا ، کراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے اور کراچی سے لاہور،اسلام آبادجانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز تاخیر کاشکار ہوگئی۔خیال رہے کراچی میں صبح سے گردآلود ہوائوں کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے باعث حد نگاہ 500 میٹر رہ گئی ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے آنیوالی گرد آلود ہواں کا سلسلہ دن بھر جاری رہے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں