محکمہ تعلیم کشمور میں ایک سوٴ سے زائد جعلی بھرتیوں پرسیکریٹری تعلیم پانچ عملداران معطل

جمعرات 3 جولائی 2014 20:16

کشمور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3جولائی 2014ء) محکمہ تعلیم ضلع کشمور میں ایک سوٴ سے زائد جعلی بھرتیوں پرسیکریٹری تعلیم پانچ عملداران معطل کردیئے ِ محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیوں کے زمرے میں دس لاکھ روپے سے پندرہ لاکھ روپے فی کس نوکری بیچنے والے گروہ کے پانچ افراد کو سیکریٹری تعلیم نے آفیشل لیٹر نمبرایس اوایس2 E&L/1/1/14کے تحت معطل کردیا معطل کیئے جانے والوں میں گسٹاکے ضلع صدر گورنمنٹ کاہی ہائی اسکول بڈانی میں تعینات ایچ ایس ٹی بی پی ایس 16 دھنی بخش چاچڑ، ایپکا سندھ کے صدرڈی ای او ایلمنٹری میں بی پی ایس 16کی اکائنٹس آفیسر کی پوسٹ پر تعینات مراد علی چاچڑ،ڈی ای او تعلیم کی آفس میں تعینات بی پی ایس 16کے سپریڈنٹ عبدالرزاق بابرجمالی ،ڈی ای او کشمورایٹ کندھ کوٹ کی آفس میں تعینات بی پی ایس 16کے اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر عبدالرزاق سھندڑو،اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ آفیسرایجوکیشن میل تحصیل کشمورمیں تعینات بی پی ایس 09کے ہیڈکلرک عبدالوھاب چاچڑ کو ایک لیٹر کے ذریعے محکمہ تعلیم میں ڈرائنگ ٹیچر ،عربی ٹیچر ،ای ڈبلیو آئی ،فزیکل ٹریننگ انسٹکٹرسمیت دیگر جعلی ملازمتوں کے لیٹر جاری کرکے انکی آئی ڈی کراچی سے بحال کراکر تنخواہیں جاری کرانے کے جرم سمیت دیگر الزامات کی روشنی میں معطل کردیا ہے دوسری جانب معلوم ہواہے کے چھے ماہ قبل انتقال کرنے والے ڈی ای او تعلیم سید محمد ابراہیم شاہ کے جعلی سائن سے بھی آفر آرڈر جاری کیئے گئے ہیں جن میں سے ابھی تک کئی افراد کی تنخواہیں جاری نہیں ہوسکیں ہیں باخبر ذرائع نے مصدقہ اطلاع دی ہے کے ضلع بھر میں 158سے زائد جعلی بھرتیاں کی گئیں ہیں جن میں دس سے زائد افسران کے بیٹے 18سال کی عمر تک بھی نہیں پہنچے تھے کے انکو آفر آرڈر جاری کیئے گئے موجودہ ڈی ای او تعلیم دین محمد سہریانی کا بیٹا ،ڈی ای او کمل کمار ،سابقہ ایس ڈی او شبیر کھوسہ، سبجیکٹ اسپیشلسٹ کے طور پر کام کرنے والا جھانگیر بنگلانی دو کے گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول میں پرنسپل اور ڈی او سیمیز کی غیر قانونی چارجررکھنے کے باوجود اپنے بیٹے کو انڈرایج ڈرائنگ ٹیچر کی ڈیوٹی دلائی جو کے اس وقت سندھ یونیورسی اور خیر پور کے ڈرائنگ کالج مین بیک وقت داخلہ لے کر پڑھ رہا ہے جبکہ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول میں بھی تعینات ہے جسکی روز بروزحاضری لگ رہی ہے معطل کیئے جانے والے اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر عبدالرزاق سہندڑو کے بیٹے سمیت دیگر شامل ہیں جنکے خلاف ابھی تک سیکریٹری تعلیم نے کوئی بھی انکوائری نہیں کی ہے معطل کیئے تمام عملداران اپنے ڈیوٹیوں پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں دوسری جانب انہوں نے رابطہ کرنے پر کہا کے ہم آپ کو کوئی بھی راز نہیں دے سکتے سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو سے رابطہ کریں ضلع بھرمیں جعلی لیٹرکے ذریعے بھرتی کئے گئے اساتذہ کی تنخواہیں نہیں ہوسکی ہیں جبکہ ابھی تک کئی افراد دوسال سے تنخواہوں سے محروم ہیں دوسری جانب سماج سدھارک اور دیگر تنظیموں کے افراد نے مطالبہ کیاہے کے معطل کیئے گئے عملداران کی بحالی کسی بھی صورت میں نہیں ہونی چایئے ۔

#

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں