کندھ کوٹ،گزشتہ روزاغواہونیوالے 5 بینک ملازمین بازیاب نہ ہو سکے

جمعہ 19 اپریل 2024 22:44

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) کندھ کوٹ بھر میں ڈاکو راج قائم ،پولیس بے بس ہوکررہ گئی ، گزشتہ روز اغوا ہونے والے 5 بینک ملازمین بھی بازیاب نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

پولیس کا آپریشن بھی ڈاکوؤں کی کارروائیوں کو نہ روک سکا ، گزشتہ دو روز کے دوران ڈاکوؤں نے 8 افراد کو اغوا کرلیا، ضلع بھرمیں اغوا ہونے والے افراد کی تعداد 17 ہو گئی۔27 روز سے جاری آپریشن ایک بھی ڈاکو بھی گرفتار نہ ہو سکا ، ٹیچر اللہ رکھیو اور ہیڈ کاسٹیبل محمد اسماعیل ڈہانی کے قاتل بھی گرفتار نہ ہو سکے، ایس ایس پی بشیر بروہی بھی چھٹی پر چلے گئے۔#

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں