کشمور ، چھاپے کے دوران پولیس پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 6اہلکار زخمی

جمعہ 29 مارچ 2024 21:30

کشمور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) کشمور میں ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت چھ اہلکار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس پر حملے کا واقعہ میانی ایٹ بڈانی تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق مختلف کیسز میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تھا، اس دوران ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی حملہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں