کشمور میں چار روز میں تین بچے لاپتہ

پولیس نے والدین سے بچوں کی ابتدائی معلومات حاصل کرکے تحقیقات شروع کردیں

پیر 29 اپریل 2024 21:15

کشمور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) کشمور گزشتہ چار دنوں میں تین بچے غائب ہوگئے اہلخانہ نے اغوا کا شبہ ظاہر کر دیا ،پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق کشمور شہر سے چار روز قبل سکول سے واپس گھر جاتے 9سالہ سلیم ،10سالہ علی شیر لاپتہ ہو گئے جبکہ گڈو تھانے کے حدود کالونی نمبرون سے 10سالہ ذیشان بھی لاپتہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے اطلاع ملتے ہی بچوں کے لاپتہ ہونے کی کیس کی ہر پہلو سے تحقیقات شروع کردی ہے۔بچوں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ہم غریب لوگ ہیں ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے اور نہ ہی اغوا کاروں کا کوئی فون آیا ہے۔دوسری طرف پولیس نے بچوں کے لاپتہ ہونے کے کیس کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔اے ایس پی کشمور رانا محمد دلاور نے کہا کہ بچوں غائب ہونے کے معرکات سامنے لایا جائے گا کیس کی ہر پہلو سے تحقیقات کررہے ہیں کشمور میں امن وامان قائم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں