کندھ کوٹ، کچے میں پولیس اور رینجرز کا آپریشن، ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے نذر آتش

پیر 8 اپریل 2024 21:26

کندھکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) کندھ کوٹ کچے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا، کچے کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بڑی کاروائی سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مشترکہ آپریشن کے دوران 5 مشتبہ افراد گرفتار کرلیے گئے ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے نذر آتش کر دیئے گئے ہیں۔دوسری جانب گزشتہ تین روز میں آپریشن میں 6 ڈاکو زخمی ہوگئے ہیں۔آپریشن مغویوں کی بازیابی کے لیے ارسلا سبزوئی گینگ کیخلاف کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں