کندھ کوٹ: ایک ماہ قبل اغوا ہونیوالے تین مغوی بازیاب نہ ہوسکے

بدھ 3 اپریل 2024 22:49

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2024ء) کندھ کوٹ میں ایک ماہ قبل اغوا ہونے والے باپ بیٹے سمیت تین مغوی بازیاب نہ ہو سکے۔اغوا ہونے والوں میں علی بہار سھریانی، ذیشان سھریانی اور شمن سھریانی شامل ہیں، مغویوں کی بازیابی کیلئے ورثاء ، سھریانی برادری اور مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کی جانب سے دھرنا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دھرنا انڈس ہائی وے کوہ نور فلور مل کے مقام پردیا گیا ، مظاہرین نے ٹائر نذرآتش کیے ، دھرنے کے باعث سندھ سے دیگر صوبوں پنجاب، بلوچستان کی طرف آنے جانے والی ٹریفک معطل ہو گئی اور روڈ کے دونوں اطراف سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مظاھرین کی جانب سے پولیس انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی ، مظاہرین کاکہنا ہے کہ ایک ماہ گزر گیا ہے پولیس نے تاحال ہمارے مغویوں کی بازیابی کیلئے کوئی کارروائی تک نہیں کی ہے۔#

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں