کندھ کوٹ میں سوئی سدرن کے 2 چوکیدار اغوا

جمعہ 29 مارچ 2024 23:13

کند ھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) کندھ کوٹ میں کچے کے ڈاکووں نے سوئی سدرن کے 2 چوکیداروں کو اغوا کر لیا۔تنگوانی ٹھل لنک روڈ سے چوکیداروں کے بعد ڈاکوئوں کے پاس مغویوں کی تعداد 14 ہوگئی۔سوئی سدرن کے چوکیداروں کے اغوا کے خلاف گجرانی قبیلے کے افراد نے تنگوانی ٹھل روڈ پر احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

کندھ کوٹ میں پرائمری ٹیچر اللہ رکھیو نندوانی کے قتل کا ملزم صدام نندوانی 10 دن بعد بھی پولیس اور رینجرز کے ہاتھ نہ آسکا۔جان خطرے میں ڈال کر کچے کے اسکول میں پڑھانے والے اللہ رکھیو نندوانی کو 19 مارچ کو قتل کیا گیا تھا۔اللہ رکھیو نندوانی کے قتل کے بعد سے کندھ کوٹ کے کچے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں