کشمور: دو قبائل میں تصادم ، تین افراد جاں بحق

پیر 24 مئی 2010 16:34

کشمور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مئی۔2010ء)کشمور کے گاؤں لال بخش کنڈرانی میں دو قبائل میں تصادم کے باعث تین افراد جاں بحق ہو گئے . اطلاعات کے مطابق جکھرانی قبائل کے مسلح افراد نے زمین پر کام کرتے ہوئے کنڈرانی برادری کے لوگوں پر فائر نگ شروع کردی جس کے نتیجے میں کنڈرانی برادری کے تین افراد پیرکو، واحد بخش اور عبداسعید کنڈرانی موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

واقعے کے بعد دونوں قبائیلوں نے مورچے قائم کرکے فائرنگ شروع کر دی جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔ پولیس نےملزمان کے خلاف تا حال مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں