کندھ کوٹ: 70 فراریوں کی قومی دھارے میں شمولیت

جمعرات 3 اکتوبر 2019 23:55

کندھکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2019ء) کندھ کوٹ میں مختلف قبائل سے تعلق رکھنے والے 70 فراریوں نے قومی دھارے میں شمولیت اختیار کرلی۔

(جاری ہے)

سیکٹر ہیڈ کوارٹر شہباز رینجرز کی زیر صدارت 82 وِنگ شہباز رینجرز کندھ کوٹ میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں سیکٹر کمانڈر شہباز رینجرز، ڈپٹی کمشنرکشمور، ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ڈی پی او کشمور نے شرکت کی۔تقریب کے دوران تیغانی، جاگیرانی، چولیانی، میرانی، سبزوئی، جتوئی، سرکی اور نندوانی قبائل سے تعلق رکھنے والے 70 فراریوں نے غیرقانونی اسلحہ و ایمونیشن سیکٹر کمانڈر شہباز رینجرز کرنل محمد ساجد کے حوالے کرکے قومی دھارے میں شمولیت اختیار کی۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں