بتیس سالہ نوجوان ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق ہو گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 22 جون 2019 15:50

کسووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2019ء،نمائندہ خصوصی، محمد اختر سردارچودھری) تفصیل کے مطابق 116بارہ ایل کا رہائشی 32 سالہ مرزا عثمان جو کہ کشف بنک میں بطور فیلڈ ورکر ملازمت کر رہا تھا گزشتہ روز 8 بجے صبح کے قریب اپنے موٹر سائیکل پر ریلوے ٹریک کے پاس گیا اور موٹر سائیکل کھڑا کر کے جنگل کو جانے کے لئے ریلوے ٹریک کراس کرتے ہوئے ملتان سے لاہور جانیوالی ٹرین کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا ۔متوفی کی تین ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔

کسوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں