پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس92نو ایل کی ٹریفک قوانین کے حوالے سے عوام الناس کو بریفنگ

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 22 جون 2019 15:51

کسووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2019ء،نمائندہ خصوصی، محمد اختر سردارچودھری) ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن و ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس ضلع ساہیوال کی خصوصی ہدایت پر پنجاب ہائی ویپٹرولنگ پولیس پوسٹ 92نو ایل بائی پاس ساہیوال کے انچارج سب انسپکٹر خالد بشیر نے پٹرولنگ پولیس92نو ایل بائی پاس ساہیوال بیٹ کے دیگر مقامات پرروڈ سیفٹی کے حوالے سے ڈرائیورز حضرات کو ٹریفک حادثات سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر سے آگا ہی دی اور پمفلٹ بھی تقسیم کیے۔

خالد بشیر سب انسپکٹر انچارج پوسٹ نے چیک پوسٹ کی بیٹ ایریا ز ٹریفک قوانین سے آگاہی کے متعلق لیکچرز دیتے ہوئے عوام الناس کو موٹر سائیکل ڈرائیونگ کے دوران ہیلمٹ کا استعمال ،دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ، دوران سفر موبائل فون سننے کے نقصانات،ٹریفک کے قوانین کے متعلق اور ٹریفک حادثات سے بچاؤ کے لئے لیکچرز دئیے ۔

(جاری ہے)

کسووال (نمائندہ خصوصی )پولیس کسووال نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ،تین منشیات فروش گرفتار کر لئے۔

پولیس تھانہ کسووال نے اطلاع ملنے پر چھاپہ مارکر موضع مالکی بھینی کے محمد حسین کاٹھیہ سے چرس1120گرام اور120تیرہ اے ایل کے اخترپرویزسے چرس1320گرام جبکہ 1اے چودہ ایل کے محمد حسین سے چرس450گرام برآمد کرکے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرکے پابند سلاسل کر دیا ۔

کسوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں