کسووال کے نواحی دیہات میں موٹر سائیکل سوار بکرے چور گروہ متحرک

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 29 مئی 2019 19:42

کسووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2019ء،نمائندہ خصوصی،محمد اختر سردارچودھری) کسووال کے نواحی دیہات میں موٹر سائیکل سوار بکرے چور گروہ متحرک،دن دیہاڑے وارداتیں معمول،گزشتہ تین دنوں میں لاکھوں روپے مالیت کے 6بکرے چوری۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نامعلوم چور دن دیہاڑے قیمتی بکرے بکریاں چوری کرنے لگے ،نواحی گاؤں 118بارہ ایل کے رانا غلام حسین کے گھر کے باہر25ہزار مالیت کا بکرا،زوار حسین میتلا کے ڈیرہ سے ایک بکرا اور بکری مالیت45ہزاررانا منورحسین 117بارہ ایل کے ڈیرہ سے ایک بکرا مالیت35ہزار روپے چرا کر لے گئے ۔

یاد رہے کہ رانا منور حسین کے ڈیرہ سے اس سے قبل بھی 50ہزار روپے مالیت کے دو بکرے چوری ہوچکے ہیں۔عوامی سماجی حلقوں نے بکرے چور موٹر سائیکل سوار گینگ کی گرفتاری کے لئے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کسوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں