پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس92نو ایل کی ٹریفک قوانین کے حوالے سے عوام الناس کو بریفنگ

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 29 مئی 2019 19:41

کسووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2019ء،نمائندہ خصوصی،محمد اختر سردارچودھری) ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن و ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس ضلع ساہیوال کی خصوصی ہدایت پر پنجاب ہائی ویپٹرولنگ پولیس پوسٹ 92نو ایل بائی پاس ساہیوال کے انچارج سب انسپکٹر خالد بشیر نے مو بائل ایجوکیشن کے تحت گورنمنٹ ہائی سکول 99نو ایل ،بس اڈووں اور دیگر مختلف جگہوں اورپٹرولنگ پولیس92نو ایل بائی پاس ساہیوال بیٹ کے دیگر مقامات پرروڈ سیفٹی کے حوالے سے ڈرائیورز حضرات کو ٹریفک حادثات سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر سے آگا ہی دی ۔

انہوں نے اس حوالے سے مختلف جگہوں پر عوام الناس میں پمفلٹ بھی تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

خالد بشیر سب انسپکٹر انچارج پوسٹ نے چیک پوسٹ کی بیٹ ایریا ز ٹریفک قوانین سے آگاہی کے متعلق لیکچرز دیتے ہوئے عوام الناس کو موٹر سائیکل ڈرائیونگ کے دوران ہیلمٹ کا استعمال ،دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ، دوران سفر موبائل فون سننے کے نقصانات،ٹریفک کے قوانین کے متعلق اور ٹریفک حادثات سے بچاؤ کے لئے لیکچرز دئیے جسے لوگوں کثیر تعداد نے خوب سراہا،اور پٹرولنگ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔

کسوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں